کورونا صورتحال: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عید الاضحٰی سادگی سے منانے کا فیصلہ   


کو شائع کی گئی۔ July 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments


پشاور: (یواین پی) وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ ممبران اپنے حجروں میں لوگوں سے عید نہ ملیںجبکہ ابھی سیاحتی مقامات کو بھی کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، عوام بھی سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ عید پر کورونا وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور عید سادگی سے اپنے گھروں پر منائیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں، اس سلسلے میں منتخب عوامی نمائندوں، مذہبی اور سیاسی قائدین سے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题