کورونا وائرس کے مزید 48کیسزسامنے آگئے، تعداد236ہو گئی   


کو شائع کی گئی۔ March 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

لاہور/کراچی(یواین پی)ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبہ سندھ میں مزید 22 جبکہ پنجاب میں اب تک 26کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 236 ہوگئی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان افراد کو بہتر علاج فراہم کیا جارہا ہے۔اس سے قبل پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس میں 6 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔علاوہ ازیں سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز کی تصدیق ہوگئی۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ صوبے میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں 134 افراد کو وہیں جو تفتان سے سکھر آئے جبکہ 37 کیس کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہے۔ساتھ ہی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 2 صحتیاب ہوچکے ہیں۔اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ 17 مارچ کی صبح 5 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ 17 مارچ کو صبح 11 بجے تک سندھ میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 155 ہوگئی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سندھ کی تعداد کو 36 لکھا جس میں سے 2 صحت یاب جبکہ 34 زیر علاج بتائے گئے جبکہ سکھر آنے والے زائرین کے ٹیسٹ کا انہوں نے الگ سے بتایا۔مرتضی وہاب نے لکھا کہ سکھر آنے والے زائرین میں سے 234 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 115 منفی اور 119 مثبت آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 155 ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme