کورونا وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پوری طرح متحرک   


کو شائع کی گئی۔ March 25, 2020    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

پشاور(یواین پی) کورونا وائرس کی وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پوری طرح متحرک ہیںاور اس سلسلے میں جملہ اُمور کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ” ڈرو نہیں، لڑو” کے مشن پر قائم رہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے منگل کے روز اچانک بغیر کسی سکیورٹی اور پروٹوکول کے شہر کے دورے پر نکلے اور عوامی میل جول اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کیلئے مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش سمیت انتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے دیگر اقدامات کا بذات خود جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گلبہار ، جی ٹی روڈ ، نشترا ٓباد ، ہشتنگری، قصہ خوانی، یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور ان علاقوں میں مارکیٹوں ، شاپنگ پلازوں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش کا بغورجائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy