کوٹلی،حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی   


کو شائع کی گئی۔ June 25, 2020    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

لڑکی کے والد کی صدر آزاد کشمیر سے مداخلت کی اپیل
کوٹلی (یو این پی) حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ۔منگ میں عبید اسد نامی نوجوان نے لڑکی (ر)کو شادی کا جھانسہ دیا اور ورغلا کر گھر لے گےا ۔جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر واپس گھر جانے پر مجبور کیا لڑکی کے انکار پر جسمانی تشدد بھی کیا ملزم کا تعلق با اثر خاندان سے ہے پولیس تھانہ منگ مقدمہ درج کرنے سے لیت ولعل کر رہی ہے ۔لڑکی کے والد کی صدر آزاد کشمیر سے مداخلت کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل منگ کانچری میں عبید نامی نوجوان نے نے مسمات (ر) کو شادی کا جھانسہ دے کر رات کو اپنے گھر بلایا اور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اسے واپس گھر بھیجنے پر مجبور کیا جس پر لڑکی نے انکار کر دیا توعبید نے فون کر کے اپنے دوسرے ساتھی عثمان کو بلایا جو پستول سے مسلح تھا دونون نے مل کر لڑکی پر جسمانی تشدد کیا اور وپس والد کے گھر بھیج دےا ۔ لڑکی کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان با اثر ہیں اور ان کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے جس کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج کرنے سے لیت و لعل کر رہی ہے انھوں نے صدر آزاد کشمیر سے مداخلت کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes