کوہستان: 24 ہلاکتوں کی تصدیق، وزیراعلیٰ محمود خان کا اظہار افسوس   


کو شائع کی گئی۔ September 1, 2019    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

کوہستان: (یواین پی) خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان کی تحصیل کندیا میں لکڑی کا پل ٹوٹ جانے سے حادثے میں 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان متاثرہ خاندان سے تعزیت کرنے کے لیے کل کوہستان جائیں گے، وزیراعلیٰ نے قیمتوں جانے کے ضیاع پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے حادثہ میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ وزیر اعلی محمود خان جائے حادثہ کا معائنہ کرنے اور متاثرین سے ملنے کل خود کوہستان جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آٹھ لاشیں نکال لی گئی ہیں، سولہ کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ آٹھ افراد زندہ بچ گئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes