کویت میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا   


کو شائع کی گئی۔ May 9, 2020    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

کویت (یواین پی) کویت میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا گیا، خلیجی ملک نے کرونا، وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت کی حکومت نے ملک بھر میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرفیو کا آغاز اتوار 10 مئی دن 4 بجے سے شروع ہو جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ خلیجی ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث 20 اپریل کو 16 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کویت میں روزانہ دن 4 بجے سے صبح 8 بجے تک کرفیو نافذ رہتا تھا۔ تاہم اب مہلک وبا کے مسلسل پھیلاو کے باعث کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر کے اسے 24 گھنٹے کا کر دیا گیا تھا۔ کویت میں اب 30 مئی تک 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ رہے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes