کے پی فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں   


کو شائع کی گئی۔ March 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

پشاور(یواین پی) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نوشہرہ، مردان اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دودھ، دہی اور مضر صحت مصالحہ تلف کر دیا، ایک گودام بھی سیل کر دیا گیا۔کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں غیرمعیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر3 دکانیں سیل کی گئیں۔ 3 ہزار لیٹر دودھ، 6 ہزار لیٹر کریم اور 200 کلو مضر صحت مکھن تلف کیا گیا۔بنوں میں میریان روڈ پر گودام سے 12 ہزار لیٹر زائد المعیاد مشروبات تلف کئے گئے، کارروائی میں گودام کو سیل کیا گیا۔ مردان میں سوزوکی پک اپ سے 2 ہزار کلو مضرصحت مصالحہ جات برآمد کرتے ہوئے ڈرائیور اور مالک کو گرفتار کیا گیا۔ ۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیئے گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog