گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کرگیا   


کو شائع کی گئی۔ March 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

لاہور (یواین پی) گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پہلا مریض انتقال کرگیا، ڈاکٹر اسامہ ریاض زائرین کی اسکریننگ کے فرائض کے دوران وائرس کا شکار ہوا اور انتقال کر گیا۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض ایران سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ کے دوران وائرس سے متاثر ہوا۔چند روز قبل ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جانے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ان کا کورونا کا علاج جاری تھا کہ صحت یاب نہ ہوسکا بلکہ مہلک وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے چلاس سے ہے اور وہ گلگت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جمعے کی رات سے انتہائی تشویش ناک حالت میں زیرعلاج تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy