گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالی کاٹائرپھٹنے سے ڈرائیور زخمی   


کو شائع کی گئی۔ January 12, 2021    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالی کاٹائر اوورہیڈبریج پرگزرتے ہوئے برسٹ ہو گیا۔لوگوں نے جنگلے پر لٹکے ٹریکٹر کو زمین پر گرنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق گنے سے بھری ٹرالی اوورہیڈبریج سے گزر رہی تھی کہ اچانک ٹریکٹر کاٹائر پھٹ گیاجس کے نتیجے ٹریکٹر بے قابوہوکراوور ہیڈ بریج کے جنگلے سے لٹک گیا اورٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔لوگوں نے فوری ہمت اور اپنی مدد آپ سے ڈرائیور اور ٹریکٹرکوگرنے سے بچایا جبکہ دوطرفہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔اوور ہیڈ بریج پر متعدد جگہوں پر حفاظتی گرل نہ ہونے سے حادثہ رونما ہوا۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خستہ حال اورہیڈ بریج پر ہیوی ٹریفک کا گزرنا ممنوع قرار دیکر مرمت کروائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy