گودام میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور فائر فاٹینگ کر کے آگ پر قابو پایا   


کو شائع کی گئی۔ June 10, 2021    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments
اوکاڑہ(یو این پی) لکڑ منڈی محبوب عالم چوک میں واقع لکڑیوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ مالکان کے مطابق آگ بجلی کے میٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس اور تین فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹے فائر فائٹنگ کر کے گودام میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog