گھریلو ناچاقی: پولیس افسر ابرار نیکوکارہ نے خود کشی کرلی   


کو شائع کی گئی۔ January 14, 2020    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) مرحوم پولیس ٹریننگ کالج روات میں پرنسپل کے عہدے پر تعینات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی ایس ایس پی ابرار نیکوکارہ کی خود کشی کا باعث بنی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ مرحوم گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ سی ٹی او فیصل آباد اور ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے۔ مرحوم اس وقت روات ٹریننگ سکول میں تعینات تھے۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میاں عرفان نیکوکارہ مرحوم کے بھائی ہیں۔متوفی چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخ کے رہائشی تھے۔ ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes