گھوٹکی ٹرین حادثہ: برادرملک چین اور ترکی کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار   


کو شائع کی گئی۔ June 8, 2021    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد/ انقرہ (یواین پی) پاکستان کے دیرینہ دوست اور برادر ممالک چین اور ترکی نے گھوٹکی ٹرین حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹرین حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ دعا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔مولود جاویش اوغلو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری اپنے بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ گھوٹکی میں ٹرین حادثے کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں ہیں کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جلد از جلد صحتیاب ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes