ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان آئے گی   


کو شائع کی گئی۔ January 10, 2018    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

لاہور(یو این پی)عالمی ستاروں کی آمد سے دس روز پہلے بھی کوئی خاص گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔ سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سنیئر کہتے ہیں کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں، شائقین سٹیڈیم کا رخ کریں۔پی ایس ایل کا میلہ دو ماہ بعد سجنا ہے، مگر اس کی گونج ابھی سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو صرف دس روز باقی ہیں مگر ہر طرف سناٹا ہے۔ پھر کہتے ہیں کہ قومی کھیل اپنی پہچان کھو بیٹھا ہے۔میدان سج چکا، ٹکٹوں کا اجرا بھی 2 روز میں ہو گا۔ قیمت صرف 500 اور 1000 روپے ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی ایک ہی معصوم خواہش کہ خدارا شائقین میچ دیکھنے ضرور آئیں۔ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ کراچی میں سج رہا ہے جبکہ مہمان ٹیم کے خلاف دو میچز 19 اور 21 جنوری کو کراچی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog