ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر وائرل   


کو شائع کی گئی۔ June 10, 2021    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، اداکار، شاعر اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔گزشتہ روز خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی نوشابہ خلیل کے نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔ہدایتکار کی بیٹی نوشابہ خلیل کے نکاح کی تقریب میں شوبز کی بھی چند معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور ندیم بیگ نے خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ڈرامہ نگار نے اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔خلیل الرحمٰن نے بیٹی کے نکاح میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے چند افراد کو ہی مدعو کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes