ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اسلامی ریاستوں کی شکل اختیار کرے گا ریلی کے شرکاءکا خطاب   


کو شائع کی گئی۔ August 31, 2019    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

کوٹرادھاکشن (یواین پی)مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرکے ہندو مذہب کو صفہ ہستی سے مٹانے کا عزم کر لیا ہے ،وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر دنیا کے نقشہ پر اُبھرے گا ،اور ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اسلامی ریاستوں کی شکل اختیار کرے گا ،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی ہدایت پر کو ٹرادہاکشن میں کشمیریوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاءنے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ریلی میں سرکاری سکولوں گورئمنٹ جناح ماڈل ،گورئمنٹ ہائی سکول کے طلباءاساتذہ کے علاوہ سیاسی سماجی اور صحافتی کارکنوں نے شرکت کی ،شہر کی تمام ریلیاں پُل نہر پر اکھٹی ہو کر مرکزی ریلی کی شکل اختیار کر گئیں،جہاں پر ریلی کے شرکاءسردار امجد طفیل ،راﺅ محمد داور حیات،منظور احمد ،نعیم اللہ رفیق،شیخ طارق جمال،ڈاکٹر کرامت اللہ چیئرمین امن کمیٹی،عمران غوری ،چوہدری گلزار احمد میﺅ ،فیض اللہ غوری اور دیگر کارکنان نے بھی کشمیر کے حوالے سے خطاب کیا،شرکاءنے کہا ہم ہر لحاظ سے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیر آزاد کروانے کے لیے کسی جانی مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار کو کشمیر میں ظلم کرنے سے روکا جائے اور کرفیو ختم کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes