ہواوے کا سمارٹ فون وائے 9 ایس پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا   


کو شائع کی گئی۔ November 30, 2019    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ہواوے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے، نت نئی موبائل فون کے ساتھ دنیا بھر کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی کا مضبوط ترین حریف بنا ہوا ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران ہواوے کو امریکی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، چین امریکا تجارتی جنگ کے اثرات ہواوے پر بھی پڑ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود چینی کمپنی اپنی نت نئی جدت کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔سال بہ سال کے دوران ہواوے کے ریونیو میں بھی زبردست اضافہ ہوتا جا رہا ہے، رواں سال کمپنی کا منافع 39 فیصد اضافے کے بعد 26.76 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اب کمپنی کے حوالے سے ایک اور خبر ہے جس میں کمپنی نے اپنا نیا سمارٹ فون وائے 9 ایس پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔لاہور میں ایونٹ کے دوران متعارف کراتے ہوئے کمپنی نے دعویٰ کیا کہ مڈرینج ڈیوائس اپنے ڈسپلے اور کمرے کی بدولت صارفین کے دل جیت لے گی۔ اس فون میں 6.59 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس الٹرا فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog