ہوٹلز ایسوسی ایشن مالکان اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بہترین کام کررہی ہے رئیس خانزادہ   


کو شائع کی گئی۔ June 5, 2021    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

حیدرآباد(یواین پی/ جنید علی گوندل )حیدرآباد ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف قریشی کی حسینی القریشی فوڈ اللہ والا چوک ہیرآباد کا سینئر پولیس آفیسر رئیس خانزادہ، حیدرآباد ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیاض اعوان، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شہروز شیخ و دیگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین واسع آغا سینئر نائب صدر سرور چانڈیو نائب صدر محمد علی لبرٹی والے آئی سی آئی ایچ کے صوبائی کوریٹر شازیب شیخ ضلعی صدر فیضان راجپوت تعلقہ سٹی ، ذمہ داران امتیاز کھوکر آزاد خان خلجی بختیار خان امین اللہ و دیگر نے شرکت کی شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک حسینی القریشی فوڈ کو کامیابی کی لازوال منزلیں عطا فرمائے ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس آفیسر رئیس خانزادہ نے کہا کہ ہوٹلز ایسوسی ایشن مالکان اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے بہترین کام کررہی ہے ، میرا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا، جبکہ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر فیاض اعوان ، جنرل سیکریٹری شہروز شیخ نے کہا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، ہوٹلز مالکان اور ملازمین خود کو تنہاء نہ سمجھیں، لاک ڈائون کے دوران ایس او پیز اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، اس موقع پر قریشی کٹیل فارم کے قربانی کے لئے خصوصی طور پرپالے گئے خوبصورت جانوروں کی کیٹ واک بھی کروائی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes