یمنیٰ زیدی کا لکھا ہوا کلام سوشل میڈیا پر مقبول   


کو شائع کی گئی۔ April 29, 2021    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنا لکھا ہوا صوفی کلام شیئر کر دیا ہے۔یمنیٰ زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے لگایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اپنی جاندار اور بہترین اداکاری کے سبب ہر قسم کے کردار میں ڈھل جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آ تی ہیں۔اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنا لکھا ہوا صوفی کلام خود پڑھ کر سنا رہی ہیں۔انسٹا گرام پر4.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے اس صوفی کلام کو ’سکون‘ کا نام دیا ہے۔
یمنیٰ زیدی کے صوفی کلام الفاظ کچھ یوں ہیں:
’بہت وقت کے بعد دل کا بلاوا آیا،
جو آیا تو بے انتہا آیا، حضور اُس کے ہم سجدوں میں گِرے،
سکوں آیا تو بے انتہا آیا،
یقیں بحال ہوا یہ کیا کمال ہوا، آنکھ سے آنسوں زار و قطار ہوا،
اس شکر کی سانس کا کوئی مول نہیں، جمالِ یار کا کوئی جوڑ نہیں،
خواہشِ دل تمام ہوئی، آج کی رات سکوں کی رات ہوئی۔‘
یمنیٰ زیدی کی جانب سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes