یوم عاشور سے ہمیں جھوٹ، ظلم کی مزاحمت ہر وقت، ہر صورتحال میں کرنے کا سبق ملتا ہے، آصف زرداری   


کو شائع کی گئی۔ September 10, 2019    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

کراچی (یواین پی)یوم عاشور کے موقع پر سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ اور ظلم کی مزاحمت ہر وقت اور ہر صورتحال میں کرنی ضروری ہے۔ آج جب ہم امام عالی مقام اور کربلا کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ظلم، جھوٹ، ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی اس راہ پر چلیں جو ہمیں شہدائے کربلا نے دکھائی ہے۔ آج کے روز ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد رکھان چاہیے جو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔ آج یوم آشور کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اظہار بھی کرنا چاہیے کہ دہشتگردوں اور مذہبی انتہاپسندوں کے خلاف حتمی فتح تک جنگ جاری رکھیں گے اور مذہب کی آڑ میں ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کی مخالفت کریں گے۔ سابق صدر نے ملک میں سیاسی مخالفین کے خلاف ظلم اور ناانصافی کی مذمت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کبھی بھی فتحیاب نہیں ہوتے اور اب بھی نہیں ہوں گے۔ آصف علی زرداری نے عوام سے کہا کہ وہ ظلم کی قوتوں کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اس اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题