یوم پاکستان کاآغاز،مینارپاکستان پرآتشبازی کاشاندارمظاہرہ   


کو شائع کی گئی۔ March 23, 2016    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

444لاہور(یو این پی)یوم پاکستان کا آغاز مینار پاکستان پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد نے یہ خوبصورت منظر دیکھا ۔تفصیلات کےمطابق پورے ملک کی طرح لاہور میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے لاہور میں اس یادگار دن کا آغاز آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے ہوا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا آٹھا۔شہریوں نے آتش بازی کے اس خوبصورت مظاہرے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔قرارداد پاکستان کی منظوری کا اعزاز رکھنے والے میدان میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ انہیں اپنی تاریخ اور اپنی دھرتی سے محبت ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes