کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ ،دوسرے روز کا اختتام ،بلے بازوں کے بعد باولرز بھی بری طرح ایکسپوز ہو گئے   


کو شائع کی گئی۔ January 5, 2019    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

کیپ ٹاون (یواین پی )کیپ ٹاون ٹیسٹ کے دوسرے روز باولرز بھی بری طرح ناکام رہے اور جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 281رنز بنا کر 104رنز کی لیڈ حاصل کر لی ہےتفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے مرکرام اور الگر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔تاہم مرکرام سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور شان مسعود کی گیند پر 78 رنز بناکر آوٹ ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے الگر 2 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ہاشم آملہ 24 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے برائن 13 سکو ر بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔آج جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے صرف 162گیندوں پر 80رنز بنائے جبکہ باوما نے 60رنز بنا لیے اور دونوں کھلاڑی پچ پر موجود ہیں ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی پوری ٹیم ہی 177 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سرفراز 56رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ شان مسعود 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے جبکہ ان کے علاوہ اسد شفیق 20 اور محمد عامر 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ کوئی اور پاکستانی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy