ہارون آباد ،نہر سکس آر میں،شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب

Published on February 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 600)      No Comments

\"tt\"
ہارون آباد(یواین پی)نہر سکس آر میں ہیڈ 37000کے قریب ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف،شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی گندم کی کھڑی فصل تباہ ،کینو ،امرود کے باغات کو بھی شدید نقصان متاثرہ کاشتکاروں متاثرہ کاشتکاروں کا شدید احتجاج ،متاثرین احتجاجی کاشتکاروں نے ایس ڈی او انہار ملک محمد ارشد کا شگاف کا ذمہ دار قرار دے کر وزیر اعلی پنجاب اور اعلی اریگیشن افسران کو ذمہ دار ایس ڈی او کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کر دی ایکسئین انہار کے نامزد کردہ افسر اوورسیئر عابد وڑائچ نے بھی واقعہ کا ذمہ دار ایس ڈی او انہار ملک محمد ارشد کا ٹھہرا دیا کاشتکاروں نے اس ساری صورتحال میں حقائق کے مطابق ایس ڈی او کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ ،نہر اسکس آر ہیڈ 37000ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیاجس سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ کھڑی فصل تباہ ہو گئی جبکہ اس کے پانی کی زد میں آکر کئی ایکڑ پر مشتمل کینو اور امرود کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔چوہدری لیاقت علی ،چوہدری قمر سلطان،محمد ریاض نمبردار محمد اجمل ،رانا طالب ،رانا محمد شبیر ،رانا طالب ،رانا رزاق،چوہدری غلام ربانی سمیت سینکڑوں متاثرہ کاشتکار وں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی او انہار ملک محمد ارشد بھاری رشوت طلب کرتا ہے اور جب اس کو منہ مانگی بھاری رشوت نہ دی تو ایس ڈی او نے محکمانہ ڈیزائن سے ہٹ کر اونچے موگھے نصب کرادئیے تاکہ ان کاشتکاروں کو پانی نہ مل سکے کیونکہ موگھے اونچے کرنے سے ان میں پانی نہیں چڑھتا متاثرہ کاشتکاروں نے ایکسئین انہار بہاولنگر کو اس سلسلہ میں تحریری درخواست دی تو انہوں نے عابد وڑائچ اوور سیئر کو ساری صورتحال کی رپورٹ کرنے کی ذمہ داری سونپی نامزد آفیسر عابد وڑائچ نے موقع پر جاکر رپورٹ مرتب کی جس کے مطابق انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار ایس ڈی او ملک محمد ارشد کو ٹھہرایا کہ انہوں نے اونچے موگے کر دئیے ہیں عابد وڑائچ کی اس کاروائی کے بعد ایس ڈی او نے اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کے لیے ایس ڈی او ملک محمد ارشد نے ایک اور ترکیب استعمال کرنے کی کوشش کی اور نہر کے ایک مقام پر گیٹ کو نیچے کر دیا تاکہ پچھلے حصے میں پانی کی زیادہ مقدار ہوجائے اور اونچے کیے ہوئے موگوں میں پانی پہنچ جائے اور اس یہ ظاہر ہو کہ پانی کاشتکاروں کو مل رہا ہے گیٹ نیچا کرنے سے پانی اوور فلو ہو گیا اور نہر کے کناروں سے بہنے لگا اور پٹریوں پر پانی چڑھ گیا اس کے بعد اوور فلو اور اس ساری صورتحال میں پانی کا فلوبہت اونچا ہو گیا اور ہیڈ 37000کے قریب ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے کاشتکاروں کو بہت نقصان ہوا ہے ایکسئین انہار بہاولنگر کے نامزد کردہ آفیسر عابد وڑائچ اوور سیئر سے اس بابت معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میری رپورٹ اور کاشتکاروں کی شکایت کو غلط ثابت کر نے کے لیے ملک محمد ارشد ایس ڈی او نے گیٹ نیچے کر نے کی کاروائی کی جس سے یہ نہر ٹوٹ گئی اور اس کے ذمہ دار ملک محمد ارشد ایس ڈی او ہیں کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور اعلی اریگیشن حکام سے انصاف اور ایس ڈی او کے خلاف سخت ایکشن کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes