عامر یامین نے ٹی دس لیگ میں ”دھوم“ مچا دی، کیا کارنامہ سرانجام دے دیدیا

Published on November 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

دبئی (یواین پی) عامر یامین نے ٹی 10 لیگ میں محض 4 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک اوور میں بغیر کوئی سکور دئیے 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عامر یامین نے ناردرن وارئیرز کے نکولس پورن، روومین پاول، روی بوپارا اور ہارڈس ویلجوئن کی وکٹیں حاصل کیں۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد عامر یامین نے باﺅلنگ کے ذریعے مخالف ٹیم کی دھجیاں اڑائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes