حیدرآباد میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش وجذبہ ، عقیدت و محبت سے منایا گیا

Published on November 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) حیدرآباد میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش وجذبہ ، عقیدت و محبت سے منایا گیا ہزاروں افراد نے جلوسوں میں شرکت کی ، تمام ریلیاں پرامن طور پر اختتام ہوئیں ، ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی عاشقانِ رسول ؐ نے جشنِ عید میلاد النبیﷺبھر پور جو ش و جذبہ ، عقیدت و محبت سے منایا دن ورات نکالی جانے والی ریلیوں اور جلوسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں ہر عمر کے لوگ شریک تھے جلوس کے راستے میں خوبصورت محرابیں بنائی گئیں تھیں اور پانی و دودھ کی سبیلوں کے علاوہ طبی کیمپس بھی لگائے گئے جلوسوں میں شِیرنی،کھانا ، شربت ، چائے اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء وافر مقدار میں مفت تقسیم کی جارہیں تھیں حیدرآباد میں 12ربیع الاول کی صبح بعد فجر سے ہی تقریبات کا آغا زہو گیا تھا بشتر مساجد میں قرآن خوانی اور نعت ؐ خوانی کے اجتماعات ہوئے صلوۃ و سلام پڑھاگیا اور صبح 10بجے سے جلوسوں کا آغاز ہو گیا پہلا اور سب سے بڑا جلوس انجمن شیدائیانِ رسولؐ کے زیر اہتمام جامع مسجد باغِ مصطفی لطیف آباد سے نکالا گیاجس کی قیادت سابق صوبائی وزیر اور پی ایس پی کے رہنما نواب راشد علی خان ، میئر حیدرآباد سید طیب حسین ،ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی ، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان ، پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر مستنصر باللہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی ، اراکین سندھ اسمبلی ندیم صدیقی ، راشد خلجی اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں کے علاوہ مفتی برکاتی اور دیگر علمائے اکرام نے کی جلوس لطیف آباد کے تمام یونٹس سے ہوتا ہوا حسین آباد ، ٹھنڈی سڑک ،حیدر چوک ، رسالہ روڈ ، سرفراز چڑھائی ، تلک چاڑی پر مرکزی جلوس میں شامل ہو گیا دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن سے ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نے پنجرہ پول ، ڈومنوا روڈ ، ٹمبر مارکیٹ ، مارکیٹ ٹاور ، تلک چاڑھی ، اسٹیشن روڈ ،ہوم اسٹیڈ ہال ، پکاقلعہ ، گرونگر سے واپس فیضان مدینہ پہنچ کر اختتام ہوا دعوتِ اسلامی نے لطیف آباد یونٹ نمبر4سے بھی ایک بڑا جلوس نکالا جو درود وسلام کا ورد کرتے ہوئے مختلف یونٹس کا گشت کرکے واپس اپنے مقام پر اختتام ہوا تکونی مسجد ہیر آباد سے بڑا جلوس ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحب زادہ ابوالخیر محمدزبیر،سابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت ن،ناظم علی آرائیں اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا جو کوہ نور چوک پر پہنچ کر اختتام ہوا جبکہ انجمن فدائیانِ پاکستان کے تحت سرے گھاٹ سے جلوس نکالا گیا جس کی قیادت متحدہ مجلس عمل کے ترجمان اور جے یو پی کے سکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ، سابق سٹی ناظم حاجی معین الدین شیخ ،، پیپلز پارٹی کے بلدیہ حیدرآباد میں قائد حزبِ اختلاف پاشا قاضی اور دیگر نے کی مرکزی جماعت اہلِ سنت ؐ اور اہل سنت والجماعت کے تحت پریٹ آباد ، پھلیلی اور لیاقت کالونی سے جلوس نکالے گئے جن کی قیادت رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ، ایم پی اے ناصر قریشی اور دیگر نے کی خوجہ اثناء عشری جماعت کے تحت جماعت خانہ مارکیٹ سے جلوس نکالا گیااس کے علاوہ سائٹ ایریا ،حالی روڈ ، حسین آباد ، گھمن آباد ، نیو سٹی،بھٹائی نگر ، قاسم آباد اور میمن سوسائٹی سے بھی جلوس نکالے گئے تمام جلوس کوہ نور چوک پر اختتام ہوئے جبکہ ٹنڈو ولی محمد ، سخی پیر اور کھائی روڈ سے نکالے گئے جلوس کی قیادت سید ساجد حسین نے کی جس میں ذوالجناح بھی شامل تھے جلوس قدم گاہ مولیٰ علیؓ پر اختتام ہوا حیدرآباد کے ہر علاقہ سے نکالے جانے والے جلوس اورتمام ریلیاں پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog