مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی نئی لہر، 6 کشمیری شہید

Published on November 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

سری نگر: (یواین پی) بھارتی فوج کی بربریت بدستور جاری ہے، گزشتہ صبح مقبوضہ کشمیر میں 6 جوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے، اس سال مقبوضہ وادی میں شہید ہونے والوں کی تعداد چار سو ہو گئی ہے۔وحشی بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں ، چھ مظلوم کشمیریوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہارا میں پیش آیا جہاں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 6 جوان گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ب ھارتی فوج نے ایک مکان کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا۔بھارتی بربریت کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وحشیانہ طاقت کااستعمال کیا، جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آزادی کے نعرے بلند کرتے رہے۔ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی جبکہ سری نگر شہر کو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے کرفیوں کا سماں پیدا کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes