جنرل ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پرائیویٹ لیبارٹریز سے سازباز،عوام باہر سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور

Published on November 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

عوامی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور وزیر اعلی پنجاب سے کرپٹ مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
لاہور(یواین پی)جنرل ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پرائیویٹ لیبارٹریز سے سازباز،عوام باہر سے ٹیسٹ کرانے پر مجبورتفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال جو دماغ کا سب سے بڑا ہسپتال ہے میں نیورو سے متعلقہ تمام علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس میں سی ٹی سکین،ایم آرآئی اور ایکسرے مشینیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں گزشتہ کچھ عرصہ سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی تمام مشینری خراب ہے جس وجہ سے مریضوں کو باہر سے مہنگے ٹیسٹ کرانے پڑ رہے ہیں اس لے علاوہ ہسپتال کا انتہائی نگہداشت کا یونٹ (آئی سی یو)میں جو چند وینٹی لیٹر لگے ہوئے ہیں ان میں سے اکثر خراب رہتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور وزیر اعلی پنجاب سے کرپٹ مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme