مغربی ملک میں سکول کے ہزاروں بچوں کا کلاس روم سے واک آﺅٹ

Published on December 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

کنبرا(یواین پی) آسٹریلیا میں گزشتہ روز ہزاروں بچوں سے سکولوں کا بائیکاٹ کر دیا اور احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ ان آسٹریلوی بچوں کے احتجاج کی وجہ ایسی تھی کہ ہمارے ’بڑے‘ شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔ دی گارڈین کے مطابق ان بچوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کلاس رومز سے واک آﺅٹ کیا تاکہ حکومت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ مو¿ثر اقدامات پر مجبور کر سکیں۔ بچوں نے اس ہڑتال کو ’سٹرائیک فار کلائمیٹ ایکشن‘ کا نام دیا۔اس احتجاج کی تحریک سویڈن کی 15سالہ طالبہ گریٹا تھمبرگ نے شروع کی جو اپنے خاندان کے ہمراہ آسٹریلیا میں مقیم ہے۔ گریٹا نے دارالحکومت کنبرا ، بیلاریٹ، نیوکاسل، ٹاﺅنزوائل اور کیرنز سمیت20بڑے شہروں میں طلبہ کو کلاس رومز سے واک آﺅٹ کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی۔ سڈنی میں پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے ہزاروں طلبہ نے مارٹن پیلس کے سامنے احتجاج کیا جبکہ میلبرن میں طلبہ نے سڑکوں پر مارچ کیا، جس سے کئی گھنٹوں کے لیے ٹریفک بلاک ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog