دبئی میں غلطی سے خاتون کی تصویر کھینچنے پر 50لاکھ روپے جرمانہ

Published on December 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

دبئی(یواین پی) آپ مرد ہیں یا عورت، اگر دبئی کی سیاحت کے لیے جانے والے ہیں تو ذہن میں بٹھا لیں کہ وہاں انجانے میں بھی کسی خاتون کی تصویر بنانے پر لاکھوں روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایک یورپی خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا پر بیان کیا ہے جس نے پوری دنیا کو متنبہ کر دیا ہے۔ اس خاتون نے بتایا ہے کہ وہ سیاحت کے لیے ابوظہبی میں موجود تھی۔ وہاں ساحل پر میں نے کچھ تصاویر بنائیں اور لوگوں کو ساحلوں کی صفائی کے حوالے سے آگہی دینے کے لیے یہ تصاویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔اس خاتون نے جو تصاویر بنائیں ان میں ایک خاتون اپنی فیملی کے ساتھ نظر آ رہی تھی۔ اس یورپی خاتون کا مقصد تو لوگوں کو ساحل کی حالت دکھانا تھا لیکن جب یہ تصویر اس فیملی کی نظر میں آئی تو تصویر میں موجود خاتون کے شوہر نے اس یورپی خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا، جس کی سماعت کے بعد عدالت نے یورپی خاتون کو ڈیڑھ لاکھ درہم (تقریباً 56لاکھ 79ہزار روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خاتون نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے پاس اتنی زیادہ رقم نہیں ہے کہ جرمانہ ادا کر سکوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes