فرانس: مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری، 30 افراد زخمی، 700 گرفتار

Published on December 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

پیرس: (یو این پی) فرانس کی سڑکوں پر مہنگائی کے خلاف احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا، مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا، کچھ امن پسند مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو پھول بھی پیش کیے۔فرانس میں ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی پرعوام سڑکوں پر نکل آئے، ییلو ویسٹ احتجاج میں دن بھر عوام اور پولیس اہلکاروں کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی، افسروں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ فرانس بھر سے 700 افراد گرفتار کر لیے گئے۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلز برسائے اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ کچھ مقامات پر پولیس اہلکاروں کو مظاہرین نے پھول بھی پیش کیے۔ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر شروع ہونے والے احتجاج پر حکومت نے فیصلہ 6 ماہ کے لیے مؤخر کر دیا تھا تاہم عوام نے فیصلہ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے صدر میکرون کی اصلاحات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog