حلقہ 3 راولا کوٹ کے عوام کا حقیقی خدمتگار کون؟۔

Published on December 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

تحریر۔۔۔امجدسعید خان
آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ راولاکوٹ پر اگر نظر ڈالی جائے تو قدرت نے اس خطہ کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ایک طرف تو حسین نظارے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں خاص کر تولی پیر اور بنجوسہ پاکستان بھر میں سیاحت کے لیے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں تو دوسری طرف اس خطہ میں ٹیلنٹ کی بھی کمی نہیں شرع خواندگی کے اعتبار سے یہ خطہ آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے جب کہ قدرت کی ان ضیافتوں کے باوجود اس خطے کے باسی بے شمار عوامی مسائل کا شکار ہیں سب سے بڑا مسلہ میرٹ کی پامالی ہے جس کی وجہ سے بے روز گاری عام ہے
آزادکشمیر کی تاریخ میں سردار ابراہیم خان کے بعد ان کے فرزند سردار خالد ابراہیم خان وہ واحد سیاسی لیڈر تھے جن کی زندگی کا مشن میرٹ کی بالادستی تھا جن کے بعد نوجوان طبقہ جو میرٹ کی بالادستی کی امید باندھے ہوئے تھے مایوس دکھائی دے ریے ہیں
جے کے پی پی کی سیاست اب اک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اپنے مقام باصلاحیت اور جزبہ سے سر شار کارکن نازک مرحلے میں اس کو کس طرح کامیاب کریں گے
سردار خالد ابراہیم مرحوم کا حقیقی تعارف!!

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ مبمر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نومبر 1947 کو پیدا ہوے بی اے گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کیا–سردار خالد صاحب 1975 کو باضابطہ طور پر سیاست میں آے
مارشل الا ضیاالحق کے دوران کہیں بار پابند سلاسل رہے جمہوریت کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا–آزادکشمیر اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے راولاکوٹ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت کی
پولیس اور مظاہرین کے لاٹھی چارج کے دوران ان کا بازو بھی ٹوٹ گیا تھا زخمی حالت میں انھیں گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل پلندری لے جایا گیا!
جب ضیاہ الحق اور کشمیر میں جنرل حیات کے دوران سیاست سیاستدانوں کو نااہل کرنے کا عمل شروع ہوا تو سردار خالد ابراہیم کو اکتوبر 1979 کو اس وجہ سے نااہل کیا گیا کہ انھوں نے سہنسہ کے حلقہ انتخاب سے الیکشن لڑنے کے لیے کاغزات نامزدگی داخل کیوں کرواے بعد ازیں یہ انتخابات ملتوی کردیے گے قبل ازیں سردار خالد ابراہیم چار مرتبہ حلقہ چار ایل اے پونچھ سے اسمبلی مبمر منتخب ہوے جب کہ پانچویں مرتبہ حلقہ تین راولاکوٹ سے مبمر اسمبلی بنے دو مرتبہ اسمبلی نشست حکومت کی طرف سے غیرآہینی بطور احتجاج چھوڑ دی تھی– نومبر 1991 کو جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی سے وابسطہ رہے سردار خالد ابراہیم خان کی شادی اپریل 1976 کو پاکستان کے سابق صدر فیلڈمارشل ایوب خان کی حقیقی بھانجی اور جرنل عبدالرھمان کی بیٹی سے طے ہوی انکی شادی میں اسوقت صدر پاکستان فضل الہی اور وزیراعظم پاکستان زولفقار علی بھٹو نے خصوصی شرکت کی مرحوم کی دوبیٹیاں اور دو بیٹے ہیں!
ان کی ساری زندگی کی سیاست شفاف صاف اداروں کی مضبوطی اور میرٹ کی بحالی کے لیے گزری ہے مرحوم نے ساری زندگی ناقابل فراموش جدوجہد کی مسلہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف کو پوری دنیا میں اجاگر کیا؛- انٹرنیشل فورمز پر مسلہ کشمیر کو جاندار طریقے سے پیش کرتے رہے مرحوم کی اچانک موت پر قومی قوم سوگوار ہے!
پارٹی کی بھاگ دوڑ ان کے بیٹے نے سنھبالی لی ہے وہ کتنے کامیاب ہوتے ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا
اس سلسلے میں عوامی سروئے کے مطابق سخت مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی میں ہو گا رپورٹ اسطرح سے ہے
جموں کشمیر پیپلز پارٹی ۔ ۔ ۔ پہلے نمبر ہر
پاکستان پیپلز پارٹی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرے نمبر پر
مسلم لیگ ن۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیسرے نمبر پر
اب ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہو گا ایسے نوجوانوں کو سامنے لانا ہو گا جو اس خطے کے لیے کام کر سکیں زیرتکمیل کاموں کو پورا کر سکیں میرٹ ہو اب ہمیں پرانے دور پرانی سوچ سے نکلنا ہو گااپنا دماغ ہے سوچ کسی کی ہے آنکھ آپنی ہے بینائی کسی کی ہے اب ہمیں نابیناء نہیں بننا یہ عہد کر لی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy