سمندری روڈ روشن والی جھال لاثانی ہائی سکول مین کیمپس میں لاثانی فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

Published on December 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنی مددآپ کے تحت مخلوق خداکی خدمت کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے ،اس ضمن میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کا میڈیکل ونگ فری میڈیکل کیمپنگ کے ذریعے ملک بھر میں اپنی مددآپ کے تحت گرانقدرفریضہ سرانجام دے رہاہے۔گزشتہ دنوں سمندری روڈ روشن والی جھال لاثانی ہائی سکول مین کیمپس میں لاثانی فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا ،جس میں سپشلسٹ ڈاکٹرزپروفیسر ڈاکٹرظہیر الحق قریشی ،پیرحافظ ڈاکٹرمحمد ارشد نقشبندی نے طلبہ وطالبات سمیت ان کے والدین کے چیک اپ کیساتھ انہیں فری ادویات بھی فراہم کیں ۔اس موقع پرڈاکٹرپیر حافظ محمد ارشد نقشبندی (ایم بی بی ایس ناک،کان،گلہ)نے کہاکہ جومریض جسمانی اورروحانی علاج کرواتے ہیں وہ بہت جلد شفایاب ہوجاتے ہیں،جب سے مرشدکریم حضورقبلہ عالم صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی نسبت پاک کیساتھ دم اوردعاکی اجازت عطا ہوئی ہے ،مریضوں کی شفایابی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹرظہیر الحق قریشی(چلڈرن سپشلسٹ)نے کہاکہ بچوں کوبیکری اوربازاری کھانوں سے بچائیں کیونکہ ان چیزوں میں حد سے زیادہ ملاوٹ ہوتی ہے جوکہ بچوں سمیت سب کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں،انہی ملاوٹ شدہ اشیاء کوکھانے سے لوگوں میں لاعلاج بیماریوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے،گھر میں پکے ہوئے کھانے استعمال کرنے سے آپ خود بھی اوراپنے بچوں کوکافی حدتک خطرناک بیماریوں سے بچاسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题