جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، آرمی چیف

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک چین فضائی مشقوں کا معائنہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر فورس کی آپریشنل ایئر بیس پر فضائیہ کی شاہین 7 مشقوں کا معائنہ کیا۔ایئر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے مشقوں کے شرکا اور دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ سلاحیتوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog