سمہ سٹہ ، بہاول نگر ، امروکہ ریلوے سیکشن کی بحالی ایک مرتبہ پھر التواء کا شکار

Published on December 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

ہزاروں مسافرو ایک بار پھر سفری سہولیات سے محروم،علاقہ کو ٹرین جیسی سہولت مہیا کی جائے مطالبہ
ہارون آباد(یو این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے چلائی گئی تمام نئی ٹرینیں چالو ، لیکن مالی بحران کو جواز بنا کر سمہ سٹہ ، بہاول نگر ، امروکہ ریلوے سیکشن کی بحالی(جو کہ 15دسمبر سے سفر شروع کرنیوالی ) کو ایک مرتبہ پھر التواء میں ڈال دیا، تجارتی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید اضطراب کا اظہار ، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈی ایس ریلوے ملتان نے اپنے دورہ کے بعد مذکورہ سیکشن کو اپ ڈیٹ قرار دے کر مذکورہ سیکشن کی بحالی کا مژدہ سنایا تھا لیکن شومئی قسمت کہ تازہ اطلاع نے ہزاروں مسافروں کو ایک بار پھر سفری سہولیات سے محروم کر دیا ہے کیونکہ 8سال سے بند مذکورہ سیکشن کی بحالی کے آثار پیدا ہوئے تھے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر پاکستان ریلوے نے جتنی بھی ٹرینیں بحال کی ہیں وہ شیڈول کے مطابق کام کر رہی ہیں اُن میں سے یہ واحد سیکشن ہے جو پھر سیاست کی نذر ہو گیا۔یا رہے سمہ سٹہ تا امروکہ سیکشن تقریباً 15 ریلوے سٹیشنز سمیت 300کلو میٹر پر محیط ہے۔ ریل بحالی تحریک کے آرگنائزر محمد عاصم بزمی اور انجمن فلاحِ مظلوماں کے محمد اسلم چوہان نے وفاقی وزیر ریلوے ، جی ایم ریلوے لاہور اور ڈی ایس ریلوے ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل محرومیوں کا شکار اِس علاقہ کو ٹرین جیسی سہولت مہیا کی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes