زاہد شاہ کے اعزاز میں فنکار برادری کی جانب سے تقریب کا اہتما م 

Published on December 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

آرگنائزرعلی بلوچ زاکر مستانہ ،پرویز صدیقی ،ہارون حمزہ ،نادر شیخ بھی موجود تھے ۔کراچی میں تھیٹر کی بحالی ہی میرا اصل مشن ہے۔زاہد شاہ 
حبیب آباد(محمدعرفان ) کراچی میں اسٹیج ڈراموں کی خدمات پر معروف ڈائریکٹر پروڈیوسر ورائیٹر زاہد شاہ کی دستار بندی ،نیوی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں شوبز سے وابستہ فنکاروں کی شرکت ۔تقریب کے آرگنائزرعلی بلوچ سمیت معروف کامیڈین زاکر مستانہ ،پرویز صدیقی ،ہارون حمزہ ،نادر شیخ سمیت دیگر فنکاربھی تقریب میں موجود تھے ۔تقریب کے روح رواں اور کئی مقبول ڈراموں کے خالق زاہد شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں دوستوں کی دعاؤں سے تھیٹر کی بحالی کے لیے پھر سے سرگرم ہوچکاہوں ، مشکل وقت میں جن دوستوں نے ساتھ دیا وہ تمام فنکار آج بھی میرے ساتھ ہیں۔ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح د ی اور معیاری ڈرامے ہی زیڈ بی آرٹ کی پہچان ہیں ۔نیا اسٹیج ڈرامہ (اسٹیشن )کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گااس ڈرامے کی کہانی میں معاشرے کی نئی روایات اور تصورات کو انوکھے انداز میں پیش کیا جارہاہے ،انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی ڈراموں کو اس لیے پیش نہیں کیا کہ اس سے مجھے کچھ زاتی فائدہ مل سکتاہے ہمیشہ شہر قائد کی عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہی میرا بنیادی مقصد رہاہے اوراس کے لیے میرے مشہور ڈرامے امن کا چھکا،آج کا ہیرو کون،پیاری ماں، بکراکو ن بنے گا،بکرا بدتمیز ،ہم سب پاگل ہیں ،رانی بیٹی ،عید کا چاند جیسے انمول ڈرامے عوام کے دلوں پر آج بھی راج کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے جن اسٹیج ڈراموں سے شہرت دوام ملا ان میں صرف میرا ہی نہیں بلکہ ان فنکاروں کی محنت کا بھی بڑا عمل دخل ہے جنھوں نے اپنی بھرپور اداکاری سے کہانی میں جان ڈالی تھی یہ ہی وجہ ہے کہ یہ ڈرامے آج بھی شائقین کو یاد ہیں انہوں نے کہاکہ اسٹیج کی دنیا میں بہت سے چہروں کو متعارف کروایا ہمیشہ نئے اور کامیاب ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوشش کی ۔اسٹیج پر اداکاری کرنا فلم اور ڈراموں کی اداکاری سے کئی گناہ مشکل کام ہے جس نے تھیٹر پر کام کیا وہ فنکار شوبز کے کسی میدان میں ناکام نہیں ہوسکتا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes