صحافی کے13 سالہ بچے کا اعزاز، 18 ماہ میں قرآن حفظ کر لیا

Published on December 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

میاں چنوں (یواین پی ) صحافی کے13 سالہ بچے کا اعزاز، 18 ماہ میں قرآن حفظ کر لیا، عابد علیم نے مدرسہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی سے حفظ کیا،بچے نے اپنے ساتھ ساتھ ہماری بھی عاقبت سنوار دی ہے، والداور خاندان کے بزرگوں کے تاثرات،بچہ ہونہار ہے جس نے یہ سعادت حاصل کی ،قاری عبدالمالک ،مرحوم دادا کی خواہش تھی حافظ اور ڈاکٹر بنوں، حافظ عابد علیم ۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے سینئرصحافی حاجی علیم چوہدری کے چھوٹے بیٹے عابد علیم چوہدری نے 13 سال کی عمر میں 18 ماہ میں مدرسہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں قرآن مجید حفظ کر لیا دوست واحباب کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے دادی،والد،چاچے، خاندان کے بزرگوں اور رشتے داروں نے کہا کہ اس بچے نے اپنے ساتھ ساتھ ہماری بھی عاقبت سنوار دی بچے کے والد نے کہا کہ دستار بندی رمضان مبارک میں ان کے گاؤں چک نمبر 61پندرہ ایل جنگ والا میں کی جائے گی مستقبل میں بھی خاندان کے سربراہ کی پگڑی اسی بچے کے سر پر ہو گی مدرسہ اور بچے کے استاد قاری عبد المالک نے کہا کہ بچہ ہونہار ہے جس نے یہ سعادت حاصل کی دیگر بچوں کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے حافظ عابد علیم چوہدری نے کہا کہ میرے مرحوم دادا کی خواہش تھی کہ میں حافظ اور ڈاکٹر بنوں، مستقبل میں ڈاکٹر بن کر غریب لوگوں کی خدمت کروں گااور ہر سال رمضان المبارک میں نماز تراویح بھی پڑھاؤں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy