آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی 2019ء میں پیش کیے جانے کا امکان

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مئی 2019ء میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے بجٹ 2019-20ء کا سرکلر جاری کر دیا۔وزرارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔ سرکلر کے مطابق وزارتیں بجٹ کی تیاری کے لیے مشاورت 30 جنوری 2019ء تک مکمل کریں۔ بجٹ حکمت عملی کی تیاری یکم فروری تک مکمل کی جائے گی۔ وزارتیں اور محکمے 14 مارچ تک ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات فراہم کریں گے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں اور محکمے 22 مارچ تک آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مطالبات بھیجیں اور آئندہ بجٹ کے لیے ترجیحات کے لیے کمیٹی کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتےمیں ہوگا۔سرکلر کے مطابق آئندہ بجٹ کے لیے سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی اپریل کے وسط میں بلائی جائے گی اور آئندہ بجٹ مئی میں کابینہ کو بھیجا جائے گا اور ساتھ پارلیمنٹ کو پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy