مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں بھارتی بربریت، مزید 6 کشمیری شہید

Published on December 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

سری نگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا ہوچکی، بھارتی فوج نے پلواما میں سرچ آپریشن کےدوران 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا، ایک ہفتے کے دوران شہادتوں کی تعداد 17 ہوگئیبھارت کشمیریوں کی نسل کشی پر اتر آیا، پلواما میں ایک بار پھر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے۔ ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کےدوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ پلواما میں ایک ہفتے کے دوران شہادتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں میں شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے، علاقے میں کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، شہادتوں کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔یاد رہے بھارت کی مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں صدر راج نافذ کر دیا، اس بات کا فیصلہ ریاستی گورنر ستہ پال ملک کے اس رپورٹ پر کیا گیا جو انہوں نے مرکز کو بھجوائی تھی۔ اس ضمن میں پہلے ہی گورنر نے ایک مراسلہ مرکزی وزارت داخلہ کو بھیج دیا تھا، جس میں صدارتی راج کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes