معروف شاعرہ پروین شاکرکی24ویں برسی ’’کل‘‘منائی جائے گی

Published on December 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

لاہور(یواین پی) معروف شاعرہ پروین شاکرکی24ویں برسی 26دسمبربدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ادبی شخصیات اور مقررین پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ا نہوں نے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ’’ خوشبو ‘‘ سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی انہیں شاعری کی پہلی کتاب خوشبو پر آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی،صد برگ،انکار،ماہ تمام اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پزیرائی حاصل ہو ئی ۔پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میں محبت اور عورت کو موضوع بنایا ۔پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں اور42برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题