بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on December 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پر ہمیں فخر ہے بلوچستان کی پسماندگی کے باوجود یہاں کے لو گوں میں قابلیت کی کمی نہیں سیکورٹی فورسز شہریوں کی قربانیوں سے آج ہم پرامن فضاء میں زندگی گزار رہے ہیں ایکسلینس ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد بلوچستان کے ٹیلنٹ کو سہرانا ہے تقریب کے موقع پر 50. سے زائد شخصیات کو بلوچستان ایکسلینس ایوارڈ 2018 دیئے اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور دیگر نے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے تقریب میں اعلیٰ عسکری وسول حکام کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال نے کہا ہے کہ تقریب کے منتظمین کو خصوصی مبارکباد پیش کر تا ہوں ایکسلینس ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد صوبے کے ٹیلنٹ کو سہرانا ہے بلوچستان کی پسماندگی اپنے لحاظ سے بہت زیادہ ہے پسماندگی کے باوجود یہاں کے لو گوں میں قابلیت کی کمی نہیں شعبے کے لئے خدمات پیش کرنے والوں پر ہمیں نہایت فخر ہے آج ہم پرامن فضا ء میں زندگی گزار رہے ہیں اس کے لئے بے شمار قربانیاں دی گئی ہے سیکورٹی فورسز شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں تقریب کے اختتام پر قومی وبین القوامی فنکاروں کی شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes