جناح کی 142 ویں سالگرہ کے موقعے پر ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کی زیرو کاربان کلچرل سینٹر میں آمد

Published on December 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

ٹھٹھہ: (رپورٹ حمید چنڈ)قائد اعظم محمد علی جناح کی 142 ویں سالگرہ کے موقعے پر ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کی زیرو کاربان کلچرل سینٹر میں آمد، اس موقعے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار، ای ڈی سی 1 عمران خواجہ، ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی اور بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی اور شہریوں نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ نے ٹھٹھہ میں درگاھ عبداللہ شاھ اصحابی کے قریب قائد اعظم محمد علی جناح کی 142 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا، اور قائد کی زندگی پر تفصیلی بیان دیا، اس دوران تقریب میں موجود لوگوں کو قائد کے اوپر ایک ڈاکیومینٹری فلم بھی دکھاکر پاکستان کو آزادی دلانے کی جدوجہد کے بارے میں معلومات دیں، اس موقعے ہر مخلتلف اسکولوں کے طالبہ و طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کیا، پروگرام کے اختتام پر بچوں اور سماجی تنظیموں سمیت پریس کلبوں کے صدر صاحبان میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog