سرفراز دھوکا نہیں دیں گے،کا مفروضہ بھی غلط ثابت ہوگیا

Published on December 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

سنچورین (یواین پی) سرفراز دھوکا نہیں دیں گے،کا مفروضہ بھی غلط ثابت ہوگیا، سرفراز احمد سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو کر راشد لطیف اور امتیاز احمد کے بعد پیئر حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی وکٹ کیپر کپتان ہیں۔اس ٹیسٹ میں سرفراز دھوکا نہیں دیں گے،کا مفروضہ بھی غلط ثابت ہوگیا۔یاد رہے کہ کرکٹ میں ‘پیئر’ حاصل کرنے کا مطلب کسی بھی کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونا ہوتا ہے۔جمعرات کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنے ٹیسٹ کیئریئر میں پہلی بارمیچ میں پیئرپر آوٹ ہوئے۔ وہ چوتھے پاکستانی کپتان ہیں جو پیئر پر آوٹ ہوئے۔حیران کن طور پر ان سے قبل پیئر حاصل کرنے والے کپتانوں میں دو وکٹ کیپر تھے۔امتیاز احمدنے انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا، راشد لطیف نے جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ میں اور وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں دونوں اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی نے کپتان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جب کہ بحثیت کپتان خراب بیٹنگ فارم نے سرفراز احمد پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes