اسٹیج کے فنکار کم وسائل کے ساتھ بہتر طریقہ سے پرفارم کر رہے ہیں ایم اے ٹھاکر

Published on December 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

دعاگو ہیں کہ نیا سال 2019ء اسٹیج کے فنکاروں کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لے کر آئے رائٹر،ڈائریکٹر وایکٹرکی گفتگو
لاہور(یواین پی)اسٹیج کی دنیا کے مودودہ حالات انتہائی نامساعداور کٹھن ہیں فنکار معاشی مسائل میں گرے ہوئے ہیں رب کائنات سے دعاگو ہیں کہ نیا سال 2019ء اسٹیج کے فنکاروں کے لئے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لے کر آئے شوبز سمیت مسلمانان عالم کو نیا سال دل کی گہرائیوں سے مبارک ہوان خیالات کا اظہاررائٹر،ڈائریکٹر وایکٹرایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیاانہوں نے مزید کہاکہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت وقت کو نئے سال کی ابتدا میں خصوصی پیکجز کااعلان کرنا چاہئے اسٹیج کے فنکار کم وسائل کے ساتھ بہتر طریقہ سے پرفارم کر رہے ہیں اگر اسٹیج ڈرامہ کی بہتری کے لئے مناسب حکمت عملی بنائی اور اپنائی جائے تو وطن عزیز کا اسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں مقبولیت کی سرحدوں کو چھوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes