مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ،بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا

Published on January 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے،مودی سرکار نے اندرونی دباؤ، تقسیم اور خراب پرفارمنس پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول پرجھوٹی سرجیکل سٹرائیک اور پاکستان کیخلاف جنگی جنون ابھارنے کا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔بی جے پی کے اپنے رہنما سبرامنیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انتخابات کارکردگی پر نہیں بلکہ جذبات پر جیتے جاتے ہیں۔سبرامنیم نے مودی سرکار کو انتخابی مہم میں کارکردگی کے بجائے ہندو اِزم ابھارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو اور بڑھاوا دیں گے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں برس اپریل مئی کے دوران عام انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے کیوں کہ 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو ریاستی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں پارٹی کو لے ڈوبی ہے۔ریاستی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شکست سے دوچار ہوئی ہیاور وہاں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں الیکشن قریب آتے ہیں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف بیان بازیوں میں تیزی آجاتی ہے اور مذہبی انتہاپسندی کو ہوا دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔دوسری طرف کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ 2019 انتخابات میں بدعنوانی، بیروزگاری اور لوگوں کی عام پریشانیاں بڑے ایشو ہوں گے، رام مندر ہمارے ایجنڈا میں شامل نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes