نزلہ و زکام کے وائرس کو ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے سے روکنے والا مرکب تیار

Published on February 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

\"2\"
لندن ۔۔۔برطانوی طبی ماہرین نے نزلہ و زکام کے وائرس کو ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے سے روکنے والا مرکب تیار کر لیا۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ڈیورڈ سٹوارٹ کے مطابق اس مرکب کو پولیو اور ہاتھ منہ اور پاؤں کے دیگر متعدی امراض کے خلاف بھی موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا اور دنیا بھر میں ہزاروں افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق نیا مرکب نزلہ و زکام کا باعث بننے والے وائرس کو مفلوج کر کے اس کی دیگر افراد کو منتقلی روک دیتا ہے۔ یہ مرکب وائرس کو وہ جینیاتی مادہ خارج کرنے سے بھی روک دیتا ہے جو انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیا مرکب پولیو ویکسین کو مزید موثر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب تک اس مرکب پر تجربات کے تمام نتائج مثبت ثابت ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题