معمر رانا اور صغری صدف’’کالاطوفان‘‘ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

Published on January 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

نامورفلمی ستاروں کی جھرمٹ میں کلاسک میوزک بینڈسونی ڈانس گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے
لاہور(یواین پی) فلم سٹار معمر رانا، صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک،خاقان حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک ،میاں راشد فرزند کل پنجابی کمپلیکس پلاک میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے تفصیلات کے مطابق پنجابی کمپلیکس پلاک میں’’ المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈ می ‘‘کے بینر تلے بننے والی دوفلمیں ’’کالا طوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے‘‘ کی افتتاحی تقریب جو دس جنوری کوہونے جاری ہے معمر رانا ، صغری صدف ڈائریکٹر جنرل پلاک،خاقان حیدر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاک ،میاں راشد فرزنداس تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے دونوں فلموں کے ہدایت کار ساجد علی ساجد ،میوزک ڈائریکٹرسہیل راناجبکہ فلمسازشاہد بھٹی، نعیم راول ،فرحان ملک اور سعید علی خاں ہیں ’’کالاطوفان ‘‘کے مصنف واجد زبیری جبکہ ’’سب مایا ہے‘‘کی کہانی محمد کمال پاشا نے تحریرکی ہے فلمی ستاروں کے جھرمٹ میں کلاسک میوزک بینڈسونی ڈانس گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں شوبز سے وابستہ نامورقدآور شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme