حیدرآباد میں پولیس کی کاروائی ، تعلیمی اداروں میں آئس کا نشہ پھیلانے والے 3افراد گرفتار 

Published on January 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

حیدرآباد میں پولیس کی کاروائی ، تعلیمی اداروں میں آئس کا نشہ پھیلانے والے 3افراد گرفتار 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) حیدرآباد میں پولیس کی کاروائی ، تعلیمی اداروں میں آئس کا نشہ پھیلانے والے 3افراد گرفتار ، چرس اور بڑی تعداد میں آئس نشہ برآمد کرلیا گیا حیدرآباد میں پولیس نے کاروائی کرتے و ئے سائٹ ایریا سے علی خان ولد ندیم یوسف زئی کو گرفتار کیا اور اس سے بڑی مقدار میں چرس اور آئس نشہ برآمد کیا اسکی نشاندہی پر پولیس نے غریب آباد بلدیہ تھانہ کی حد سے عمیر ولد سلیم پٹھان اور پبن تھانہ کی حد سے عدیل خان ولد محمد یعقوب کو گرفتار کرکے ان سے آئس نشہ و چرس برآمد کی ہے پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان چرس کی آڑ میں تعلیمی اداروں میں آئس نشہ فروخت کرتے تھے انہوں نے وہاں اپنے ایجنٹ بنائے ہوئے تھے جو طلبہ و طالبات میں نشہ کا زہر پھیلارہے تھے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔
حیدرآباد میں رانگ سائیڈ آنے پر پولیس موبائل کا چالان 
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) حیدرآباد میں رانگ سائیڈ آنے پر پولیس موبائل کا چالان ، ٹریفک پولیس نے چیکنگ تیز کردی ، ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز کی جانب سے سخت ہدایت کے بعد ٹریفک پولیس نے حیدرآباد میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے میں قدرے سختی کردی ہے ٹریفک پولیس کی نفری کم ہے جبکہ ٹریفک کا مصروف شاہراہوں پر اژدھام ہوتا ہے اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے اس میں غلط سمت آنیوالی گاڑیاں مزید مسائل پیدا کرتی ہیں گذشتہ روز پولیس موبائل قانون سے بالاتر ہو کر چلانے پر سوشل میڈیا پر پولیس پر تنقید کی گئی جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اپنی ساکھ بہتربنانے کے لیے پولیس موبائل کا بھی رانگ سائیڈ آنے پر چالان کردیا اور موبائل ڈرائیور کو جرمانہ ادا کرنا پڑا حیدرآباد میں ٹریفک پولیس نے187گاڑیوں سے چالان کی مد میں 32800روپے وصول کئے ان میں 102موٹر سائیکل 2بس26رکشہ 3ٹرک 18سوزوکی 2ڈاٹسن ، 4شہزور، 2وین 26کار اور ایک ایک مزدا اور آئل ٹینکر کا چالان کیا گیا ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو ضابطہ میں لانے کے لیے مزید کاروائیاں جاری ہیں۔
ترکش ہاؤسنگ کالونی ٹھٹھہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کے دفتر میں اجلاس 
حیدرآباد ( یواین پی) ترکش ہاؤسنگ کالونی ٹھٹھہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں آج ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ناہید شاہ درانی ،ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹرمینجمینٹ اتھارٹی سید سلمان شاہ ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ عثمان تنویر سمیت حیسکو ،پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمینٹ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترکش ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو ہزار سے زائد مکانات موجود ہیں جبکہ ابتک تقریباً چھ سو مکینوں نے رہائش اختیار کی ہے جس کی بنیادی وجہ پانی ،گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونا ہے اس کے علاوہ علاقے میں روزگار کے مواقعے نا ہونے کی وجہ سے بھی الاٹیز ابتک رہائش اختیار نہیں کرسکے ہیں ۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ ترکش ہاؤسنگ کالونی کو جلد سے جلد تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو ہدایت دی کہ وہ کالونی کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے اپنی سربراہی میں ایک مینجمینٹ کمیٹی تشکیل دیں جس میں ایس ایس پی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے جو مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ علاقے سے غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقعے مہیا ہوسکے جبکہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایم اینڈ آر کی مد میں تمام فنڈز جاری کیے جاچکے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسکیموں کی مد میں تیز ی سے کام مکمل کیا جائے اور ترکش ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کو جلد سے جلد پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے ۔
حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر اعجاز قادر پاٹولی نے گورنمنٹ اسپتال حالی روڈ ایم این سی سینٹر اور لطیف آباد میں بی بی خدیجہ اسپتال یونٹ نمبر8 کا دورہ 
حیدرآباد(یواین پی)حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر اعجاز قادر پاٹولی نے گورنمنٹ اسپتال حالی روڈ ایم این سی سینٹر اور لطیف آباد میں بی بی خدیجہ اسپتال یونٹ نمبر8 کا دورہ کیااور وہاں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا ڈاکٹر اعجاز قادر پاٹولی نے گورنمنٹ اسپتال حالی روڈ کے دورے کے موقع پر علاقے کے یوسی چیئرمین ڈاکٹر محفوظ گدی سمیت علاقے کے معززین اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس اسپتال میں زچہ و بچہ کے علاج کی سہولیات مزید بہتر بنادی جائیں گی اور یہ اسپتال 24گھنٹے اپنی خدمات انجام دے گا تاکہ علاقے کے غریب افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولیات مل سکیں انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ڈی ایچ او کے زیر انتظام چلنے والے اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور ان میں علاج کی ہر ممکنہ سہولیات کے علاوہ پتھالوجی ٹیسٹ بھی کئے جائیں اس موقع پر یوسی چیئرمین ڈاکٹر محفوظ گدی نے ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز قادر پاٹولی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایابعد میں وہ لطیف آباد یونٹ نمبر8 میں ڈی ایچ او کے زیر انتظام چلنے والے بی بی خدیجہ اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت اسٹاف سے ملاقات کے علاوہ اسپتال میں علاج کی سہولیات اور طریقہ کار کا معائنہ کیا اسپتال میں ڈسپنسری کی گنجائش کم ہونے پر انہوں نے اس میں وسعت دینے کے لئے ہدایت کی انہوں نے کہاکہ اسپتال میں علاج معالجے کی بہتری کیلئے ہرممکنہ اقدامات کئے جائیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یالاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 
ٹراماسینٹر کو اسکین ہسپتال میں تبدیل کرنا کا عمل حیدر آباد میں سندھ حکومت کے مصنوعی اقدامات ہیں۔‘ ندیم احمد صدیق
حیدر آباد(یواین پی)حق پرست قیادت کا عوامی خدمت کیلئے قائم کردہ ٹراماسینٹر کو اسکین ہسپتال میں تبدیل کرنا کا عمل حیدر آباد میں سندھ حکومت کے مصنوعی اقدامات ہیں۔ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی ،ناصر حسین قریشی اور ندیم احمد صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ حکومت کے ایماء پر حیدر آباد ٹراما سینٹر کو اسکین ہسپتال میں تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حق پرست قیادت کی طرف سے عوامی خدمت کیلئے قائم کردہ ہسپتال اور دیگر ترقیاتی کاموں کو اپنے نام سے ضلعی انتظامیہ منسوب کرکے سندھ حکومت خوش کررہی ہے جو انکی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک عوامی جماعت ہے جو صرف اور صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اسلئے حیدر آباد میں ایم کیوایم نے بے شمار ترقیاتی کام کروائی مگر 10سالوں سے سندھ پر قابض حکومت عوامی خدمت کے کوئی کام نہیں کرسکی اور اب وہ صرف نام تبدیل کرکے عوامی دولت لوٹ رہے ہیں ۔انہوں کہاکہ سیاسی وابستگی رکھنے والے سرکاری افسران اپنی روش تبدیل کریں ورنہ عوام انکا محاسبہ کریں گی ۔ 
وزیر تعلیم سندھ کامحکمہ تعلیم میں غلطیوں اور خامیوں کا اعتراف قوم کے مستقبل کو تباہ کرنے والی صوبائی حکومت کا اصل چہرہ عیاں کرناکے مترادف ہے ‘ صابر حسین قائمخانی
حیدر آباد(یواین پی) وزیر تعلیم سندھ کامحکمہ تعلیم میں غلطیوں اور خامیوں کا اعتراف قوم کے مستقبل کو تباہ کرنے والی صوبائی حکومت کا اصل چہرہ عیاں کرناکے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حیدر آباد شہر میں ایجوکیشن روڈ میپ کے حوالے سے منعقد ورکشاپ میں وزیر تعلیم سیدسردار احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر تعلیم کی اکلوتی بچی کا سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنا یقیناًاحسن اور قابل تعریف اقدام ہے مگر سندھ کے تمام اسکولوں میں وزیر تعلیم اپنی بچی کو تعلیم نہیں دلواسکتے ہیں اسلئے باقی سرکاری اسکول وڈیروں اور جاگیر داوروں کی اوطاق میں تبدیل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں تعلیم نظام کو تباہ کردیا گیا ہے مگر وزیر تعلیم صرف 4ماہ کی ذمہ داری لے رہے ہیں باقی 120ماہ تو سندھ میں انکی جماعت حکمران تھی تو انہیں یقینا124ماہ کی ذمہ داری لینی چاہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدر آباد شہر کو اعلی تعلیم سے محروم رکھنے والے آپ کی جماعت سے ہی ہے جو حیدر آباد میں یونی ورسٹی کے مخالف ہیں اور بدقسمتی سے حق پرست نمائندوں کی کاؤشوں سے گورنمنٹ کالج کالی موری ملنے والے یونی ورسٹی کے درجہ پر بھی عمل درآمدنہیں ہورہا ہے جو یقیناًسندھ پر علم دشمن قوتوں کا قابض ہونے کیلئے کافی ہے ۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes