دنیائے فٹ بال کے بڑے نام ’کاکا‘ اور ’لیوئس فیگو‘ پاکستان پہنچ گئے

Published on January 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

کراچی (یواین پی) دنیائے فٹ بال کے دو بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو ورلڈ ساکر سٹارز کی پروموشن اور فٹ بال مداحوں کو سال نو کا یادگار تحفہ دینے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔دونوں کھلاڑی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے مختصر دورے پر دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے، دونوں فٹ بالرز مقامی ہوٹل میں ورلڈ ساکر سٹارز سے متعلق بریفنگ دیں گے جس کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ورلڈ ساکر سٹارز کے 2،2 میچز 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔ ورلڈ ساکر سٹارز کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ اس دوران فٹ بال کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔برازیل کے سٹار فٹ بالر کاکا نے کہا ہے کہ ان کیلئے پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے اور اس سے قبل کبھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ امید ہے، فٹ بال کے فروغ میں اہم کردار رہے گا۔ جانتا ہوں پاکستان میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes