اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن میں سعودی عرب کی پہلی کامیابی

Published on January 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن 19-2018میں سعودی عرب نےمالدیب کو 6وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق مسقط عمان میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی عمدہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے مالدیپ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ مالدیپ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 139رنز بنائے۔جواب میں سعودی ٹیم نے 17اوررز میں 4وکٹوں پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ ابرار الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26گیندوں پر 3چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 49رنز بنائے۔ اس کارکردگی پر انکو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ملک محمد نعیم 31 رنز ناٹ آؤٹ اورمحمد ندیم 43 رنز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کی ۔ مالدیپ کے ابراہیم حسن نے 26 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes