پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا

Published on January 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبے کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ادارے اپنی ذامہ داریاں پوری کرے تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں۔پنجاب حکومت نے بسنت نہ ماننے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے کل عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبداالعلیم خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل عدالت میں حکومت کی طرف سے تفصیلی جواب جمع کرایا جائیگا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔ ادارے ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، اس کے علاوہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog