شلپا شیٹھی کا جلد اپنی ہیلتھ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

Published on January 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

ممبئی: (یواین پی) بالی وڈ کی اداکارہ شلپاشیٹھی کندرا نے جلد ہی اپنی ہیلتھ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں صحت مند زندگی گزارنے کے طریقوں اور متوازن غذا کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔شلپا شیٹھی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہیلتھ ایپ لانچ کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صحتمند زندگی کیلئے متوازن غذا بہت ضروری ہے اور اس معاملے میں ماہرین غذائیت ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہیلتھ ایپ میں انہی ماہرین کی گائیڈ لائنز شامل ہوں گی۔ انہوں نے اپنی خوراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 70فیصد فوکس متوازن غذا اور 30 فیصد فوکس ورزش پر ہوتا ہے اور یہی ا ن کی فٹنس کا راز ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme